آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں گے۔ شہباز شریف

آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں گے،

عدالتی فیصلہ سے قانون دان برادری،سائیلین،میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کیلئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔ شہباز شریف

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button