crossorigin="anonymous"> آرٹس کونسل ملتان فن و ادب کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کرادر ادا کریگا۔ سلیم قیصر - societynewspk

آرٹس کونسل ملتان فن و ادب کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کرادر ادا کریگا۔ سلیم قیصر

آرٹس کونسل ملتان فن و ادب کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔ سلیم قیصر

سلیم قیصر سے امید ہے کہ یہ اپنی تمام تر صلاحیتوں سے فن و ادب کی خوب آبیاری کریں گے۔ ارشد اقبال آرش

 ملتان (سوسائٹی نیوز)

 فن و ادب کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل ملتان اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔ ملتان کے فنکاروں اور گلوکاروں کو اپنے فن کے اظہار کیلئے بہت مواقع فراہم کریں گے۔اسٹیج ڈراموں میں فیمیلز کی واپسی کیلئے مثبت کرادار ادا کریں گے اور ملتان کے شہریوں کو بہترین تفریح،معیاری ڈرامے اور شعر و ادب کی شاندار محفلیں سجانے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان سلیم قیصر نے معروف شاعر،دانشور اور سٹی کونسل کے صدر ارشد اقبال آرش سے ملاقات کے دوران کیا۔

ارشد اقبال آرش نے کہا کہ سلیم قیصر سے ہمیں بہت ساری امیدیں ہی نہیں بلکہ یقین بھی ہے کہ یہ اپنی تمام تر صلاحیتوں سے فن و ادب کی خوب آبیاری کریں گے۔

آرٹس کونسل میں شعر و ادب کی خوبصورت محفلیں سجائیں گے اور معیاری فیملی اسٹیج ڈراموں کو اس طرح سے پیش کریں گے کہ آرٹس کونسل کے ہر پروگرام میں فیملیز بھی شریک ہوں گی اور ملتان کا نام بھی اس شاندار حوالے سے سارے جہان میں گونجے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button