آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی گئے ہیں۔ شیخ رشید

آصف علی زرداری سالگرہ منانے دبئی گئے ہیں،

30اگست تک فیصلے نہ کیئے گئے تو جھاڑو پھر جائیگا۔

شیخ رشید

 

راولپنڈی (سوسائٹی نیوز)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آصف زرداری کی دبئی روانگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔

 

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button