آصف زرداری ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کہلئے 50 کروڑ کی آفر کر رہے ہیں۔ عمران خان

آصف زرداری ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50کروڑ کی آفر کر رہے ہیں،

لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔ عمران خان

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔

 

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان نے دو ٹوئٹس کیے جن میں انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس سے ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی اور ارکان کو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی تھی۔

 

عمران خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ آصف علی زرداری کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی کرپشن پر این آر او لیا ہے، آصف علی زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

 

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی لکھا کہ یہ نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کی اقدار پر حملہ ہے، سپریم کورٹ نے خرید و فروخت روک دی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا، کیا رجیم چینج سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کو قومی نقصان کا اندازہ نہیں؟

 

This is not only an attack on our democracy but also on moral fabric of our society. Had SC taken action & debarred these turncoats for life it would have acted as deterrent. Don’t Handlers of US regime change conspiracy’s Imported govt realise severe damage being done to nation?

 

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2022

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button