آصف علی زرداری کی دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز

آصف علی زرداری کی دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز
دبئی (سوسائٹی نیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں۔
باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جو کافی دنوں سے دبئی میں موجود ہیں انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کردیا ہےاور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے وزیر بلدیاتی ناصر حسین شاہ آصف زرداری کے طلب کرنے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی آج دبئی روانہ ہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ لندن روانہ ہوئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ نجی دورے پر دبئی آئے ہیں۔