crossorigin="anonymous"> آفتاب سلطان چیئرمین نیب نامزد،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی - societynewspk

آفتاب سلطان چیئرمین نیب نامزد،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

آفتاب سلطان چیئرمین نیب نامزد،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

 

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

حکومت نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

 

ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگانے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہوگیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا ہے۔

 

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

 

آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے،انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے شعبے میں گریجویشن کیا بعد میں کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم اور ایڈنبرگ یونیورسٹی سے فلسفہ قانون اور لیگل اسٹڈیز کے شعبے میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button