crossorigin="anonymous"> اب صرف عمران خان کا ہی بیانیہ چلے گا۔ چوہدری پرویز الہی - societynewspk

اب صرف عمران خان کا ہی بیانیہ چلے گا۔ چوہدری پرویز الہی

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اظہارِ تشکر ,

تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائداعظم کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں,

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے کھلا پیغام ہے,

سابق ڈپٹی سپیکر نے جمہوری اقدار اور ایوان کے اعتماد کو پامال کیا,

جس نے ایوان کی بے توقیری کی آج ایوان نے اسے آئینہ دکھا دیا،

آج ایک بارپھر ثابت ہوگیا اب صرف عمران خان کا بیانیہ ہی چلے گا ۔پرویزالٰہی

لاہور(سوسائٹی نیوز)

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائداعظم کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے کھلا پیغام ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر نے جمہوری اقدار اور ایوان کے اعتماد کو پامال کیا۔ جس نے ایوان کی بے توقیری کی آج ایوان نے اسے آئینہ دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک بارپھر ثابت ہوگیا اب صرف عمران خان کا بیانیہ ہی چلے گا،اپوزیشن کی ساکھ عوام میں ہے نہ اس ایوان میں۔پے در پے شکست کے بعد اپوزیشن کی منفی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button