اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے اور واقعے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے اور واقعے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم کے بعد شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں خاتون پولیس اہلکار لے کر عدالت پہنچیں۔
اس موقع پر شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ میرا فون ابھی تک واپس نہیں کیا گیا، میری گرفتاری کے پیچھے ن لیگ اور رانا ثنا اللہ ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے وارنٹ نہیں دکھایا گیا، خواتین پولیس اہلکاروں نے مجھے گاڑی سے گھسیٹ کر نکالا۔
شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ ایک سادہ کپڑوں والے نے میراموبائل چھینا جو ابھی تک واپس نہیں ملا، میرے ناخن نوچے گئے، کریمنل رویے کا مظاہرہ کیا۔