اللہ تعالی کے حضور دعا ہے کہ اس عید کو پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے باعث رحمت بنائے۔خواجہ جلال الدین رومی

اللہ تعالی کے حضور دعا ہے کہ اس عید کو پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے باعث رحمت بنائے،

عید قرباں کی اصل روح بھی یہی ہے کہ ہم غریب،نادار اور سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والوں کا خیال رکھیں۔

خواجہ جلال الدین رومی

 

ملتان(سوسائٹی نیوز)

عید قربان کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم آج کے دن اس طبقے کو یاد رکھیں ۔جو پورا سال ان نعمتوں سے محروم رہتے ہیں۔ کہ عید قرباں کی اصل روح بھی یہی ہے کہ ہم غریب و نادار اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کا خیال رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی جہاں صاحب حثیت افراد پر فرض ہے ۔وہاں اس قربانی کے حصے میں مستحق افراد کو یاد رکھنا بھی اس عبادت کا حصہ ہے۔ خاص طور پر عید الاضحی کے موقعہ پر گوشت کی تقسیم کے علاوہ پورا سال ایسے افراد کی خوشیوں و ضروریات کا خیال رکھنا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے ۔

 

انھوں نے کہا کہ یوں تو عید کا تہوار فرحت و مسرت سے عبارت ہے ۔لیکن یہ عید رب کریم کا ایک عظیم عطیہ ہے جو ہم سے محض قربانی ہی نہیں بلکہ ذات کی قربانیوں کا تقاضاکرتی ہے ۔ کہ اس وقت پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے ۔کہ پوری دنیا کی بدلتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمیں اپنے ذاتی تعصبات کی قربانی دیتے ہوئے پاکستان کے نام اکٹھا ہونا پڑے گا ۔کہ یہی وقت کا تقاضا ہے۔

 

پوری دنیا کے ساتھ پاکستان بھی مہنگائی کی زد میں ہے۔جس کی وجہ روس اور یوکرائن جنگ ہے ۔جس سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔جس کی لپیٹ میں کئی ممالک کی معیشیتں آ رہی ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف دینے اور معیشت سے بوجھ کم کرنے کے لیے اقدام کر رہی ہے۔تو ایسے میں پوری قوم کو اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہوگی۔ کہ یہ عید ہم سے قربانی مانگتی ہے۔

 

خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور ہم یہ دعا کرتے ہیں اس عید کو پاکستان اور پاکستانیوں کےلئے باعث رحمت بنائے ۔اور سب کو اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button