اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا

اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا،

آصف علی زرداری نے آئین،جمہوریت اور عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا،

چوہدری شجاعت حسین،ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہباز شریف

 

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے، ان کی کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button