اللہ گواہ ہے کسی کو آفر نہیں کی ۔ عطا تارڑ

اللہ گواہ ہے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو آفر نہیں کی۔

ایم پی اے چوہدری مسعود اپریل میں ہی استعفی دے چکے تھے۔عطا تارڑ

 

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ کو گواہ بنا کے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کےکسی ایم پی اے کو کوئی آفر نہیں کی۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کے جھوٹےالزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں بے بنیاد الزام تراشی عمران خان اور حواریوں کا وطیرہ ہے عمران خان جسےسب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے ہی وزیراعلیٰ نامزد کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر رونا دھونا شروع کر دیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے سیاسی کیریئر میں کئی پارٹیاں تبدیل کیں یہ اگلا انتخاب کس پارٹی سے لڑیں گے کوئی پتہ نہیں۔ فواد چوہدری وہ شخص ہےجو اپنے چچا کے نام پر رشوت لیتا رہا۔

 

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شاہ محمود بھی تھے کیا وجہ ہے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے188میں سے 100ارکان نےشرکت کی۔ الیکشن سے پہلے یہ حالات ہیں تو الیکشن کے دن کیا کریں گے۔

 

عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیاقت پور کے ایم پی اے چوہدری مسعود اپریل میں مستعفی ہو چکے ہیں۔ ہمارے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ کی آفرکی گئی۔ ہماری فیصل آباد سے خاتون ایم پی اے سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اللہ کو گواہ بنا کے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کسی ایم پی اے کو کوئی آفر نہیں کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button