crossorigin="anonymous"> الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کر دیئے - societynewspk

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کر دیئے

پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی،

الیکشن کمیشن نے 11 ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دیں

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

 

مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی 131ارکان کو اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button