الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25منحرف اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا،
الیکشن کمیشن نے آج منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور (سوسائٹی نیوز)
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کیخلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنایا۔ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد منگل کو محفوظ کیا تھا۔

جن 25 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔
ریفرنس میں محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم،شیخ سلیمان نعیم اور فیصل حیات کے نام بھی شامل ہیں۔

ڈی سیٹ ہونیوالے اراکین میں 16اراکین کا تعلق جہانگیر ترین گروپ،5اراکین کا تعلق علیم خان گروپ اور 4 اراکین کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ڈی سیٹ ہونیوالے اراکین سپریم کورٹ میں اپیل کر سکیں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button