crossorigin="anonymous"> الیکشن کمیشن کا شاہ محمود قریشی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس - societynewspk

الیکشن کمیشن کا شاہ محمود قریشی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

الیکشن کمیشن کا شاہ محمود قریشی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردی گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردی گیا۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شاہ محمود نے پی پی 217 ملتان میں مسلسل پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، غیر متعلقہ شخص کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے سے روکا جا رہا ہے، انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر پریس کانفرنس کی اور بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگائے۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود نے غیر قانونی طور پر فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی 24 گھنٹے میں الیکشن کمیشن کو اپنی پوزیشن واضح کریں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button