crossorigin="anonymous"> الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف آج فیصلہ نہ سنانے کا امکان - societynewspk

الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف آج فیصلہ نہ سنانے کا امکان

الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کا محفوظ فیصلہ آج نہ سنانے کا امکان،

الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی سے ریفرنسز کے فیصلے سے متعلق 18مئی کی کاز لسٹ میں تبدیلی کر دی

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ میں ردوبدل کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے کل دن 12 بجے سنانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی کل کی کازلسٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے منحرف ارکان کا کیس نکال دیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا تھا کہ کل فیصلہ سنایا جائے گا، کیس کو کسی وجہ سے کازلسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔

 

  • ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے

    جائیں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button