الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مریم اورنگزیب
الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مریم اورنگزیب
پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین تمام حکومتی مراعات سے ابھی تک لطف اندوز ہو رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کئے جانے کے فیصلے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کا25منحرف اراکین پر فیصلہ آیا ہے، ان ارکان نے پی ٹی آئی کی پالیسیز سے اختلاف کیا تھا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آج جوچیف الیکشن کمشنر کو سلام کررہے ہیں پہلے استعفیٰ مانگ رہے تھے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، فیصلےسےحمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، 25لوگ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو ن لیگ اور اتحادیوں کی تعداد 177 ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اقتدار کو ٹھوکر مارنے والے اور استعفی دینے پی ٹی آئی کے سابق وزراء ،اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین اسمبلی ابھی تک حکومتی مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان لوگوں نے نہ تو سرکاری گھر خالی کیئے ہیں نہ سرکاری گاڑیاں واپس کی ہیں اور دیگر مراعات کے ساتھ تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ یہاں آکر انہیں کوئی اصول یاد نہیں آتا۔