امریکہ پاکستان سے براہ راست پروازوں کیلئے رضامند

امریکا پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضامند

 

واشنگٹن(سوسائٹی نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

 

انھوں نے کہا براہ راست پروازوں کے سلسلے میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا نمائندہ ایئرپورٹس اور طیاروں کی جانچ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

 

سلمان صوفی نے کہا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں تجارتی امور میں بھی کارآمد ثابت ہوں گی، کراچی پورٹ میں امریکی ادارہ برائے تجارت اپنا نمائندہ بھی تعینات کرے گا۔

 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری وزیر اعظم شہباز شریف کی وجہ سے ہو رہی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی امریکی دورے پر ہیں، جہاں انھوں ںے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، انھوں نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پر امریکی محکمہ زراعت کا اہل کار تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، تاکہ پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button