امپورٹڈ حکومت نے دوماہ میں تاریخی مہنگائی کی۔ عمران خان
امپورٹڈ حکومت نے دو ماہ میں تاریخی مہنگائی کی۔
عمران خان
راولپنڈی (سوسائٹی نیوز)
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال تک ملک لوٹنے والوں کو امریکا نے سازش کے تحت مسلط کردیا اور سازشی حکومت نے دو ماہ میں ہی ملک کا حال برا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،30 سال تک ملک لوٹنے والوں کو امریکی سازش کےتحت مسلط کیا گیا، سازش کے تحت مسلط حکومت نے2 ماہ میں ملک کا کیا حال کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں، ہمیں ہمارے پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی ، 25 مئی کو ہمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے اوپر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی ایسی تو مشرف دور میں لگایا گیئے مارشل لاء کے دوران بھی نہیں ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ 25 مارچ کو پُرامن احتجاجی مارچ کیلئے نکلنے تھے ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اب کی بار میں کال دوں تو مکمل تیاری نے نکلنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ کے حکم پر پولیس نے بدترین شیلنگ اور فائرنگ کی، حتیٰ کہ خواتین اور بچوں و بوڑھوں کو بھی نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو کنٹرول کرلیا ہے اور اب صحافیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں
سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشربا مہنگائی پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین سال مہنگائی کے نام پر مہنگائی مارچ کئے اور جب اپنا وقت آیا تو دو ماہ میں اتنی مہنگائی کی کہ عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے، امریکا کا بوٹ پالشر چیری بلاسم کہتا ہے ہم بھکاری ہیں، 22 کروڑ لوگوں کو کہا گیا بھکاری ہیں، ہم بھکاری نہیں ہم پر مسلط کیا گیا خود بھکاری ہے۔