crossorigin="anonymous"> انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز نے "نو مور# کے نام سے نئی مہم کا آغاز کر دیا - societynewspk

انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز نے “نو مور# کے نام سے نئی مہم کا آغاز کر دیا

انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ‘#NoMore’ کے نام سے ایک نئی مہم شروع کر دی،

مہم کا مقصد مسافروں کے تحفظ اور قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنانا ہے،

موٹرویز اور ہائی ویز پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

 

اسلام آباد/ملتان (سوسائٹی نیوز)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ‘#NoMore’ کے نام سے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جو مسافروں کے تحفظ اور قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے کئے گئے نئے اقدامات اور جدید آلات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرے گی۔اس جدید نظام کو مخصوص اور منتخب موٹرویز پر شروع کیا جا رہا ہے جو کہ خامیوں سے پاک جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ان نئے اقدامات سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے نفاذ کو مزید تقویت ملے گی۔ ان نئے اقدامات کے نفاذ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی معیار کے تحت چلنے والے جدیداور بہترین نظام کو بروئے کار لانا ہے۔

 

موٹرویز اور ہائی ویز پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور اس ضمن میں پیٹرولنگ گاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کریں اور انہیں روکیں۔ موٹرویز اور ہائی ویز پر لین ڈسپلن پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی نگرانی (اسپاٹرز) کی مدد سے جدید سپیڈ کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تمام فیلڈ افسران باڈی وارن کیمروں سے لیس ہیں جو شفا فیت اور اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے فوٹیج کو براہ راست جدید ترین کمانڈ سنٹر پر منتقل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متغیر پیغام رسانی کے سائن بورڈز کو بھی انتباہ اور خلاف ورزی کرنے والوں کو رکنے اور ٹکٹ لینے کی ہدایت دینے کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔

 

ٹول پلازوں پر بھی افسران تعینات کئے جائیں گے جو مسافروں کو موٹر وے سے باہر نکلنے پر جرمانے ادا کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کریں گے۔ جس کی وجہ سے جرمانے سے بچنے کا اب کوئی امکان نہیں رہے گا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی اور نئے عزم اور جذبے کے ساتھ مسافروں کی خدمت جاری رکھے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button