crossorigin="anonymous"> انڈیا نوپور شرما کو پھانسی پر لٹکائے ورنہ مسلم امہ انڈیا کیساتھ تعلقات اور تجارت ختم کردے۔ خواجہ سلیمان صدیقی - societynewspk

انڈیا نوپور شرما کو پھانسی پر لٹکائے ورنہ مسلم امہ انڈیا کیساتھ تعلقات اور تجارت ختم کردے۔ خواجہ سلیمان صدیقی

انڈیا نوپور شرما کو پھانسی پر لٹکائے ورنہ مسلم امہ انڈیا کے ساتھ تعلقات اور تجارت بند کر دے۔ خواجہ سلیمان صدیقی و دیگر

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام انڈیا میں بی جے پی کی رکن کی جانب سے توہین آمیز گستاخانہ رویے کے خلاف کچہری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، نائب صدر پنجاب ملک عمران قیوم بھٹہ، سرپرست علیٰ اسلم جاوید گنڈاپور،چیئر مین جنوبی پنجاب جاوید اختر خان، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، صدرملتان خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری ملتان مرزانعیم بیگ، صدر چوک شہیداں اکبرروڈ شیخ محمد شفیق، صدر انجن تاجران کچری روڈ ملک اصغر راحیل قریشی،جنرل سیکریٹری شیخ فیصل نے کی۔

 

احتجاجی مظاہرے میں ملعونہ کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی،ر ملک عدنان ڈوگر،شیخ جاوید اختر، اسلم جاوید گنڈاپورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی رکن کی گستاخی سے پونے دو ارب مسلمان عاشق رسول ﷺ اضطراب میں ہیں۔ مودی سرکار کا ملعونہ کی رکنیت ختم کرنا کافی نہیں۔ملعونہ کو فی الفور سزائے موت دی جائے۔ اس سے پہلے کہ کوئی غازی علم دین کھڑا ہو مودی حکومت فی الفور ملعونہ کو پھانسی پر لٹکائے۔

 

امت مسلمہ مودی حکومت سے تجارتی وسفارتی تعلقات ختم کرے ۔عرب ممالک نے جس طرح انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے اور اس گستاخی پر احتجاج کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

 

پاکستان کی عوام بھی انڈیا کی ُمصنوعات بیچنے اور خریدنے سے اجتناب کریں ہم انڈیا کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مکمل اعلان کرتے ہیں ۔یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اقوام متحدہ اور تمام دنیا کے احتجاج کرنے پر نوپورشرما کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ہم انڈیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ معلونہ نوپورشرما کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو ہم اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 

ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اگر ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنا پڑیں تو ہمارے لئے سعادت ہوگی۔ ہم سرحدوں پر کفن باندھ کر ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کریں گے انڈیا میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر جو ظلم اور تشدد ہورہا ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام انڈیا میں بی جے پی کی رکن کی جانب سے توہین آ میز گستاخانہ رویے کے خلاف کچہری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ے کی قیادت مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ملک عدنان ڈوگر، شیخ جاوید اختر،ملک عمران قیوم بھٹہ، اسلم جاوید گنڈاپور، جاوید اختر خان، سید جعفر علی شاہ، خالد محمود قریشی، مرزانعیم بیگ، صدر شیخ محمد شفیق،ملک اصغر راحیل قریشی،شیخ فیصل کررہے ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button