crossorigin="anonymous"> اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کرکے آگے بڑھنے پر اتفاق - societynewspk

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کرکے آگے بڑھنے پر اتفاق

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات ہوئی، اُن کی بات سنی اور انہوں ہماری بات سنی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  مکمل اتفاق ہےکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی جماعتوں کو اکٹھا کرکے مشاورت کو آگے بڑھائیں، اپوزیشن کی اے پی سی بھی ہوگی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں میں مشاورت ہوگی  پھر مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا جائے گا، تقسیم اور یکسوئی کا فقدان پاکستان اور عوام کےلیے مفید نہیں، تحفظات اور شکایتیں دور کرکے مشترکہ اور مستحکم حکمت عملی بنانا ہوگی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button