Trending

ایوان صدر میں آصف زرداری کو دیکھ رہا ہوں,منظور وسان

 عمران خان کا مستقبل بہت خراب دیکھ رہا ہوں،احتساب سب کا ہو گا۔پیش گوئی کردی

کراچی (سوسائٹی نیوز)
مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وہ ایوان صدر میں آصف زرداری کو دیکھ رہے ہیں۔
اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے کہا کہ ’عمران خان کا مستقبل بہت خراب دیکھ رہاہوں،پی ٹی آئی کےکچھ لوگ باہرچلےجائیں گے، بہت سے لوگ جیل جاتےہوئےدیکھ رہا ہوں، صرف طےکرنا ہےکہ ان کو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔‘
منظور وسان نے کہا کہ الیکشن6 یا 8 ماہ بعد ہو سکتے ہیں، عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہوں گے، جوجیت کر آئے گا اسے حکومت میں موقع دیا جائےگا، ابھی جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں ہوسکتا ہے وہ 6 ماہ بعد نظر بھی نہ آئیں۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ کون کس چیز میں ملوث تھا کس نےکرپشن کی اب سب سامنے آئے گا، عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے، احتساب سب کا ہو گا،احتساب نہیں ہو گا توملک نہیں چل سکے گا،احتساب ضروری ہے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button