crossorigin="anonymous"> ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے جلدآباد کرینگے,آصف علی زرداری - societynewspk
Trending

ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے جلدآباد کرینگے,آصف علی زرداری

عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر ہوں گے، آ کر ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کریں گے۔

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔
گزشتہ روز ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ہولناک چیلنج ملے ہیں، قومی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ملک گوناگوں مسائل سے دوچار ہے، عوام مہنگائی سے نڈھال ہیں اور گزشتہ حکومت نے مل جل کر خارجہ تعلقات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button