crossorigin="anonymous"> ایڈیٹر کونسل کی پندرہ روزہ شعری نشست،ممتاز شعراء کی بڑی تعداد میں شرکت - societynewspk

ایڈیٹر کونسل کی پندرہ روزہ شعری نشست،ممتاز شعراء کی بڑی تعداد میں شرکت

ایڈیٹرز کونسل کی پندرہ روزہ شعری نشست،ممتاز شعراء کی بھرپور شرکت،

کاشف عرفان کے زیرصدارت نشست میں مہمان خصوصی افتخار گیلانی اور شاعر اعزاز جنید آذر تھے،

نظامت کے فرائض شعری نشستوں کے روح رواں سید فدا حسنین شیرازی نے انجام دیئے

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کی پندرہ روزہ شعری نشست نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی مختلف معرکۃ الاراء کتب سے مزین لائبریری ہال میں منعقد ہوئی۔

 

میر مجلس ممتاز شاعر و محقق ڈاکٹر کاشف عرفان، مہمان خصوصی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ممبر سنڈیکیٹ ممتاز مذہبی سکالر و ماہر تعلیم سید افتخار علی گیلانی ، شاعر اعزاز ڈاکٹر جنید آذر، مہمان اعزاز نیشنل پریس کلب کی سابق نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال ، مہمانان خاص میں معروف شاعر و براڈ کاسٹر نجف بخاری ،معروف سینئر صحافی و شاعر سجاد اظہرجبکہ دیگر شعرا کرام میں معروف سجاد لاکھا ، نئیر سرحدی، فدا شیرازی، نوابزادہ خورشید ، اکرام احساس اور فرحان فرحت شامل تھے سامعین میں سینئرصحافی علی اختر، شاہد دھریجہ اور شاہ علی سمیت کئی سینئر صحافیوں اور ادیبوں نے بھرپور شرکت کی۔

 

نظامت کے فرائض راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کے صدر اور ان شعری نشستوں کے روح رواں سید فدا حسنین شیرازی نے انجام دیئے۔

 

شعراء کرام نے اپنی تازہ ترین تخلیقات پر خوب داد تحسین وصول کی جبکہ مہمان خاص افتخار علی گیلانی ،صدر محفل ڈاکٹر کاشف عرفان اور مہمان اعزازڈاکٹر سعدیہ کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کی شدت اور عوامی مسائل کے چڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باوجود علم و ادب اور صحافت کی شمع کو روشن رکھنا ،اہل ادب و صحافت کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور اپنی شعری تخلیقات کے ذریعے گھمبیر مسائل و سنگین بحرانوں سے نکل کر ایک زندہ و پائندہ قوم کی طرح خود کو اقوام عالم میں کھڑا کرنا ایک بہت بڑا ہنر، جذبہ اور احساس ہے۔

 

راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل اور خصوصاً تنظیم کے صدر فدا شیرازی کا یہ کمال اور حُسن تکلم ہے جس کے باعث صحافی اور ادب نواز شخصیات کھچی چلی آتی ہیں دُعا ہے کہ یہ محفل سدا آباد و شاد رہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button