بجلی کی قیمت میں 3.50روپے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں 3.50 روپے  فی یونٹ اضافہ،

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 26 جولائی سے 3روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست سے 3روپے 50 پیسے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوگا جبکہ نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

 

خرم دستگیر نے کہا کہ ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔

 

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اضافے کا بہت سا حصہ فیول سرچارج بن کر بلوں میں آرہا ہے، ٹیرف کی آخری دفعہ معیاد فروری میں کی گئی تھی، فیول سرچارج کی مد میں کمی آگئی ہے یہ ٹیرف کی مد میں ہوگیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button