crossorigin="anonymous"> بجلی کے ساتھ پانی کا بحران - societynewspk

بجلی کے ساتھ پانی کا بحران

تربیلا ڈیم 53 روز سے خالی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
ملک میں بجلی بحران کے ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے۔تربیلا ڈیم گزشتہ 53روز سے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو 26 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ارسا نے صوبوں کو جوائینٹ ڈسچارج میریمنٹ کی ہدایت کردی۔گزشتہ سال کی نسبت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک کم ہے۔
پنجاب کو 70 ہزار کی بجائے 52 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔سندھ کو 44 ہزار کی بجائے 33 ہزار فراہمی جاری ہے۔ ذرائع ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم 18 اپریل تک خالی رہے گا۔صوبوں کو جوائینٹ ڈسچارج میریمنٹ کی ہدایت کردی ہے ۔ صوبہ پنجاب کی ٹیمیں پانی کی پیمائش کے لیے گدو اور کوٹڑی کی نگرانی کر یں گی ۔سندھ کی ٹیمیں تونسہ اور پنجند میں پانی کا اخراج دیکھیں گی۔ارسا نے صوبوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button