crossorigin="anonymous"> بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ - societynewspk
Trending

بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

پی پی وفد میں سید خورشیدشاہ، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان شامل ہیں، وفد اراکین کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے، صحافتی حلقوں میں اس ملاقت کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ لندن میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے، پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی وفد میں سید خورشیدشاہ، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان شامل ہیں، وفد اراکین کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج لندن روانہ ہوں گے۔
نواز شریف اور باول بھٹو زرداری کے درمیان لندن میں ہونے والے ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پرغور ہوگا، بلاول بھٹو نوازشریف سے پنجاب میں انتخابی اتحاد پرمشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صدر، چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب پر بھی مشاورت کے ساتھ ساتھ ، وفاقی کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بی این پی، اےاین پی اور محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت پرغور ہوگا، اجلاس میں اتحادی حکومت کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا جائے گا، لندن سے واپسی پر بلاول بھٹوکی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button