بھارت کا دریائے چناب میں پانی چھوڑنے سے سیلاب کا خطرہ

بھارت کے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے سے سیلاب کا خطرہ
لاہور (سوسائٹی نیوز)
بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے جس سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد خانکی اور قادرآباد کے مقام پراگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کل تک دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 75 ہزارکیوسک تک پہنچ جائے گا۔