crossorigin="anonymous"> بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں،کارکنان تیاری رکھیں ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، ترقی کا سفر جہاں پر ختم ہوا وہیں سے شروع کریں گے، عوام کو روزگار دیں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔ میاں محمد نوازشریف کی محمد شفیق خان سے ملاقات کے دوران گفتگو - societynewspk

بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں،کارکنان تیاری رکھیں ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، ترقی کا سفر جہاں پر ختم ہوا وہیں سے شروع کریں گے، عوام کو روزگار دیں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔ میاں محمد نوازشریف کی محمد شفیق خان سے ملاقات کے دوران گفتگو

بہاولنگر(ملک صفدر ضیاء /سوسائٹی نیوز)
مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر محمد شفیق خان نے لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ سابق وزیراعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور لندن سے مقامی لیگی قائدین بھی موجود تھے۔

شفیق خان نے مسلم لیگی کارکنان کیجانب سے میاں نوازشریف کی خریت دریافت کی اور کارکنان کے جذبات ان تک پہنچائے۔

سابق وزیراعظم نے محمد شفیق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پاکستان میں آرہا ہوں۔کارکنان اپنی تیاری رکھیں۔میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کمر توڑمہنگائی کر کے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، لوگ خود کشیاں کررہے ہیں مگر اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کو جھوٹ کے اور سیاسی مخالفین کی کردار کشی کے علاوہ کچھ یاد نہیں۔

ان حلات سے نجات کیلئے پاکستانی عوام کو مسلم لیگ کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی نظر نہیں آرہی۔ امید کی واحد کرن مسلم لیگ ہی ہے،انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کریگی۔ ترقی کاسفر جہاں سے ختم ہواتھا وہاں سے شروع کریں گے۔ لوگوں کو روزگار ملیگا، ترقیاتی کام ہونگے ،کارخانے لگیں گے۔ پاکستانی عوام کی عزت قدرو منزلت میں اضافہ اورغربت کاخاتمہ ہوگا۔

محمد شفیق خان نےبعد ازاں ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ کی تنظیم سازی اورنظریاتی مسلم لیگی کارکنان کو درپیش سیاسی امور ومسائل سے متعلق بھی آگاہ کیا،ضلع بھر کے لیگی کارکنان کے جذبات پہنچانے پر قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف نے شفیق خان کاشکریہ ادا کیا اور مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button