تحریک انصاف کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

تحریک انصاف کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب،

اپوزیشن کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے مقررہ وقت تک کاغذات جمع نہ کرائے

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف کے واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا جس کے بعد واثق قیوم کی کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button