crossorigin="anonymous"> تینوں جماعتوں کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیئے۔ فواد چوہدری - societynewspk

تینوں جماعتوں کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیئے۔ فواد چوہدری

تینوں جماعتوں کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیئے۔ فواد چوہدری

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

 

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں۔

 

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈنگ سکرتا ہے، ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button