جلد واپس آئیں ،آپ کے بغیر معاملات صیح نہیں چل رہے۔ سینئر ن لیگی قیادت کا نواز شریف کو جلد وطن واپس آنے کا مشورہ

جلد واپس آئیں،آپ کے بغیر معاملات صیح نہیں چل رہے،
سینئر ن لیگی قیادت کا نواز شریف کوجلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کے درمیان رابطہ ہوا ، ذرائع نے کہا کہ رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اورمہنگائی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کاووٹ متاثر ہوا۔
ذرائع نے کہا کہ نوازشریف نے سینئر قیادت کو عہدیداران اور کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر پھٹ پڑے تھے اور شہباز شریف کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا تھا کہ اب حکومت کرنی ہے تو ڈٹ جائیں اور بزدلی نہیں دکھانی ہے۔