جمیل احمد 5سال کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

جمیل احمد 5 سال کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
حکومت نے جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا، جمیل احمد کو 5 سال کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا۔

گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے حوالے سے فنانس ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جمیل احمد کو 5سال کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔
Congratulations and welcome back Jameel sahib https://t.co/m7W6v8B2oP
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 19, 2022
وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ صدر مملکت نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ، صدر نے منظوری آئین ،اسٹیٹ پاکستان ایکٹ کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
اس سے قبل 2017 میں جمیل احمد اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنراسٹیٹ فرائض انجام دے چکے ہیں، ان کو 30سال سے زائد کا اسٹیٹ بینک اور سعودی مرکزی بینک کا تجربہ ہے۔
جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجٹلائزیشن میں کلیدی کردار بھی ادا کیا تھا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے جمیل احمد کو گورنراسٹیٹ بینک تعینات ہونے پرمبارکباد دی۔
یاد رہے 04 مئی کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے اپنی مدت پوری کی، جس کے بعد ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے مستقل تقرری تک اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔