crossorigin="anonymous"> جنوبی پنجاب میں مون سون سسٹم داخل،اگلے 6روز وقفے وقفے سے بارش - societynewspk

جنوبی پنجاب میں مون سون سسٹم داخل،اگلے 6روز وقفے وقفے سے بارش

جنوبی پنجاب میں مون سون سسٹم داخل، اگلے 6 روز تک وقفے وقفے سے بارش

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

آج شام سے مون سون ہواؤں کا سسٹم جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا جو کہ پچھلے سسٹمز سے کافی طاقتور اور طویل ہوگا۔مون سون کا یہ سسٹم اگلے 6 روز تک جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہے۔جس سے امید ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں بارش کے چانسز ہے۔اس سسٹم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ہم نے اس سسٹم کو 2فیز میں شامل کیا ہے جس میں مغربی پنجاب اور انتہائی جنوبی پنجاب کے علاقے شامل ہے کیونکہ اس سسٹم میں مغربی ہوائیں بھی انٹریکٹ کریں گی۔موسم زیادہ تر overcast رہے گا۔

 

فیز 1 میں ایسے علاقے شامل کئے ہیں جو انڈیا بارڈر کے قریب اور چولستان سے متعلقہ ہیں۔اس سسٹم سے جن میں کوٹ سبزل،سنجرپور،صادق آباد،رحیم یارخان،روجھان،راجن پور،کوٹ مٹھن،جام پور،فاضل پور،،خان پور،لیاقت پور،ظاہرپیر،کوٹ سمابہ،ترنڈہ محمدپناہ،چنی گوٹھ،خانبیلہ، یزمان منڈی،اوچشریف،مروٹ،چنن پیر، بہاولپور، احمدپورشرقیہ،مسافرخانہ،نورپورنورنگاہ،فورٹ عباس، خیرپورٹامیوالی،حاصل پور،چشتیاں،ساہوکا،ہارون آباد، کھچی والا،،منچن آباد،ڈونگہ بونگہ،وھاڑی،بہاولنگر،سمہ سٹہ فقیروالی،چھونا والا،ڈہرانوالہ،عارف والا،گگومنڈی، منڈی صادق گنج،کمالیہ،کسووال،حویلی لکھا،پاکپتن،بورے والا، میلسی،لڈن،جلہ جیم،دنیاپور،کچا کھوہ،دوکوٹہ،خانیوال، کبیروالا،لودھراں،بستی ملوک،جلالپورپیروالہ،علی پور، جہانیاں ،ملتان،شجاع آباد،ٹبہ سلطان پور،میاں چنوں،چیچہ وطنی سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارشوں کا امکان کے۔

 

فیز 2 میں ایسے علاقے شامل ہے جہاں مون سون ہواوں کے ساتھ ساتھ مغربی ہوائیں بھی انٹریکٹ کر سکتی ہیں جس کے باعث بعض مقامات پر تیز سے شدید سے موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔جن میں (راجن پور شمالی علاقہ جات)میانوالی،عیسی خیل،موسی خیل،کنڈیاروں، پپلاں،کمرمشانی،نورپورتھل،حیدرآبادتھل،منیرہ،دریاخان،

نوتک،فتح پور،کروڑلعل عیسن، چوک اعظم،لیہ، وہوا،کوٹ سلطان،چوبارہ،نواں کوٹ تھل،کوٹ سلطان،گڑھ مہاراجہ، چوک سرورشہید،سناواں،کوٹ قیصرانی،اٹھارہ ہزاری،محمود کوٹ،تونسہ شریف،ہواو،لیہ، کوٹ ادو،فورٹ منرو،سخی سرور،ڈیرہ غازیخان،کوٹ چھٹہ، داجل،مظفرگڑھ سمیت کوہ سلیمان کے متعلقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

 

راجن پور،ڈیرہ غازیخان اور فورٹ منرو کے پہاڑی علاقوں میں اربن فلیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔اس سسٹم کے بعد دریائے سندھ میں طغیانی کا خدشہ ہے خاص طور پر لیہ،کوٹ سلطان،راجن پور،کوٹ مٹھن،چاچڑاں شریف(ظاہرپیر) کے علاقوں میں دریائے سندھ میں طغیانی متوقع ہے۔

 

اس سسٹم سے مختلف علاقوں میں اربن فلیڈنگ جیسی صورتحال متوقع ہے۔ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔دریائے سندھ کے قریب رہنے والسں کو اسپیشل اپرٹ کیا جاتا ہے۔

 

اس سسٹم سے جنوبی پنجاب میں جاری شدید گرمی سے نجات ملے گی۔اور درجہ حرارت میں بھی کافی کمی متوقع ہے جس سے رات کا درجہ حرارت کم ہو جائے گا اور دن کو بھی گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہے گا۔ایسے علاقے جہاں ابھی تک مون سون کی بارش نہیں ہوئی ان علاقوں میں بھی اچھی بارش کی امید ہے۔

 

اگرچہ سسٹم لہذا کافی طاقتور ہوگا اور اس کے ہمراہ آندھی وغیرہ بھی ساتھ ہوگی۔تو اس لئے شدی گرج چمک کے دوران زیادہ دیر تک کھلی جگہ پر نہ رہے بجلی گرنے کے چانسز ہوتے ہیں۔سائن بورڈز اور درختوں سے دور رہے۔عیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے بھی دور رہے۔

 

اس سسٹم سے جہاں ںقصانات ہوگے وہاں فائدے بھی ہوگے جیسے کماد کی فصل کو فائدہ ہوگا،چولستاں میں موجود خشک ٹوبے پانی سے بھر جائے گے۔درختوں کو ایک نئی زندگی ملے گی اور ان کا رنگ نکھر جائے گا۔خشک نہریں دوبارہ بحال ہو جائے۔

 

اس سسٹم سے زیادہ تر طوفانی بارشوں کا بھی امکان ہے جن میں میانوالی،کنڈیاروں،بہاولنگر،فورٹ عباس،بھکر، دریاخان،فتح پور،کروڑلعل عیسن،لیہ،ملتان،بہاولپور، وھاڑی، بستی ملوک،ظاہرپیر،احمدپورشرقیہ،ڈیرہ غازیخان،جام پور، راجن پور،فاضل پور،لنڈی سیدہ،حاجی پور،فاضل پور،یزمان، بہاولنگر،رحیم یارخان، اور ان سے متعلقہ علاقے وغیرہ شامل ہے۔

بشکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

weather pakistan 92

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button