crossorigin="anonymous"> جہانگیر ترین گروپ کا حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان - societynewspk
Trending

جہانگیر ترین گروپ کا حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان

نعمان لنگڑیال کی حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کا نفرنس

لاہور (سوسائٹی نیوز)
پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ حمزہ شہباز کا ساتھ دے گا: نعمان لنگڑیال۔جہانگیر ترین گروپ کے پاس 16 اراکین ہیں۔جس کے بعد حمزہ شہباز مضبوط اُمیدوار بن گئے۔ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ’انشا اللہ حمزہ شہباز اس صوبے کی ترقی اور عوام کی زندگی آسان بنانے میں کردار ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ حمزہ شہباز کا ساتھ دے گا اور غلط کاموں کی نشاندہی کرے گا۔نعمان لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے اسے وزیر اعلیٰ بنایا جس نے کرپشن کو فروغ دیا۔ ’ہمارا فیصلہ ملک و قوم کے لیے ہے۔حمزہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین گروپ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی متحدہ اپوزیشن ہی کامیاب ہو گی۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button