crossorigin="anonymous"> حاجیوں کو آج سے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی شروع - societynewspk

حاجیوں کو آج سے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی شروع

حاجیوں کو آج سے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی شروع

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزارت مذہبی امور نے 31اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کی مد میں 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔ رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کی جائے گی۔

حجاج اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکائونٹس ہیں ان کی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی۔

 

34 ہزار 49 سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کیاطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی جس کیلیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button