حمزہ شہباز وزیراعلی برقرار،ق لیگ کے ووٹ مسترد

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب برقرار،ق لیگ کے ووٹ مسترد

 

لاہور(سوسائٹی نیوز)

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرکے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ‌ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

 

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے خط کو جواز بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط موصول ہوا جس کی بنیاد پر ق لیگ کے ووٹ گنتی میں شامل نہیں کرسکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی ڈائریکشن کے لیے پارٹی سربراہ کو حق حاصل ہے جبکہ پرویز الٰہی کو 176 اور ق لیگ کے 10 ووٹ ملے ہیں تاہم ق لیگ کے تمام ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔

 

دوست محمد مزاری نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے تمام ارکان حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے جبکہ انہوں نے خط میں ارکان کے نام لے کر حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پرویز الٰہی کو ملنے والے 10 ووٹ مسترد کرتا ہوں اور ووٹوں کی اکثریت کی بنیاد پر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے ووٹوں کو مسترد کر دیا

 

ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برخلاف ووٹ دینے پر ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کر دیا۔

 

 

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے انتخابی اجلاس میں 371 کے ایوان میں ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی کو 186 اور حمزہ شہباز کو 179ووٹ پڑے۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے پر ق لیگ کے ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے اور اس انتخاب کی رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔

 

پی ٹی آئی کے راجا بشارت نے اعتراض اٹھایا کہ چوہدری شجاعت خط بھیجنے کے مجاز نہیں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر ساجداحمدخان ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر آپ بطور امیدوار پرویزالٰہی کی حیثیت ہی ختم کر رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button