crossorigin="anonymous"> حکمران کسانوں کو فوری ڈیزل مہیا کرے ورنہ پورے سرائیکی وسیب میں احتجاجی مظاہرے کریں گےہ,عنایت اللہ مشرقی - societynewspk

حکمران کسانوں کو فوری ڈیزل مہیا کرے ورنہ پورے سرائیکی وسیب میں احتجاجی مظاہرے کریں گےہ,عنایت اللہ مشرقی

ملتان(سوسائٹی نیوز)
نئے حکمران اپنے ساتھ بحرانوں کی ہولناک لہر لائے ہیں۔ سرائیکی خطہ ڈیزل و پانی بحران سے دو چار، کاشتکار فصلوں کی کٹائی و بیجائی کے عین وقت پمپوں پر دھکے کھا رہے ہیں، کوئی سننے والا نہیں۔ اقتداری دھینگا مشتی کے دوران ملک میں دودھ کی لہریں بہا دینے کے عویدار موجودہ حکمران دودھ تو کیا پانی و ڈیزل مہیا کرنے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی عنایت اللہ مشرقی کی قیادت میں ڈیزل و پانی بحران کیخلاف سدرن بائی پاس چوک پر احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر ہانس، شعیب الحسن سعیدی، شعیب نواز بلوچ، رانا عثمان نون، محمد طاہر بھٹہ، یوسف کھرل، نعیم خان زاہد بھٹہ، محمد اسامہ، یوسف بلال، محمد کاشف، محمد عدنان، سہیل ظہور و دیگر موجود تھے۔
عنایت اللہ مشرقی نے کہا کہ گندم کی کھڑی فصل تباہ ہونے کے دَر پر ہے اور کپاس کی بجائی ڈیزل نہ ہونے کے باعث نہیں ہو پا رہی۔ حکمران کاشتکاروں کو فوری ڈیزل مہیا کریں ورنہ پورے سرائیکی وسیب میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ ملکی زراعت کا 70 فیصد انحصار ڈیزل پر ہوتا ہے لیکن رواں ہفتے ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا گیا ہے جس سے نہ مشینری کیلئے ڈیزل دستیاب ہے نہ ہی ٹیوب ویل چلانے کیلئے ڈیزل میسر ہے۔
ڈاکٹر ظفر ہانس، شعیب الحسن سعیدی اور شعیب نواز بلوچ نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں زرعی مشینری اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے ڈیزل کا استعمال ناگزیر ہے جس سے نہ صرف زراعت بلکہ سامان کی ترسیل کا پہیہ چلتا ہے۔ پانی اور ڈیزل نہ ہونے سے کپاس کی بوائی متاثر ہو رہی ہے۔
رانا عثمان نون، محمد طاہر بھٹہ اور یوسف کھرل نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں گندم کی کٹائی اور کپاس کی کاشت کا سیزن ہے، گندم کی کٹائی تھریشنگ اور گندم کیلئے استعمال ہونیوالی ساری مشینری ڈیزل سے چلتی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے پر ٹیوب ویل بھی ڈیزل سے چلائے جاتے ہیں۔
نعیم خان زاہد بھٹہ، محمد اسامہ، یوسف بلال، محمد کاشف، محمد عدنان اور سہیل ظہورنے کہا کہ نئی حکومت کے آتے ہی ایک اور بحران نے سر اٹھا لیا ہے اور مختلف شہروں میں ڈیزل نایاب ہو چکا ہے۔ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، سمیت سرائیکی خطے کے مختلف شہروں میں ڈیزل نایاب ہے۔ مختلف علاقوں میں زرعی مشینیں بند ہونے سے کسان پریشان جبکہ فصلیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
مظاہرین نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی و ڈیزل بحران پر جلد قابو پایا جائے اور گندم کی کھڑی فصل تباہ ہونے اور کپاس کی فصل کی بیجائی کو متاثر ہونے سے روکا جائے ورنہ پورے سرائیکی وسیب میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔
مرکزی صدر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی عنایت اللہ مشرقی کی قیادت میں ڈیزل و پانی بحران کیخلاف سدرن بائی پاس چوک پر احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین پانی و ڈیزل بحران پر حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button