حکومت تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ ڈاکٹر پیر عبدالسمیع

حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع

 

ملتان( سوسائٹی نیوز)

حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروائے۔پبلک مقامات پر سختی سے اور بچوں و خواتین کو خصوصی طور پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے۔ان خیالات کا اظہار تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر صحت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیرمین صحت فاﺅنڈیشن ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع نے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کی ہر قسم زہریلا موا دہے اور پوری دنیا میں تمام بیماریوں اور اموات میں سرفہرست ہے۔ عالمی اداروں کے مطابق چائنہ کے بعد پوری دنیا میں پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ تمباکو نوشی کی جاتی ہے اور روزانہ پاکستان میں 12سو سے زائد بچے اور نوجوان تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

 

پاکستان میں سالانہ 3بلین روپے سے زائد تمباکو نوشی میں اڑا دئیے جاتے ہیں جو شخص تمباکو نوشی کرتاہے۔ اس سے نہ صرف وہ شخص بلکہ اس کے ارد گرد اور تمام گھر والے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔آگاہی واک میں عرفان قریشی ،خلیل ملک ،وقاص رفیع ،اعجاز حسین ،محمد اجمل ،محمد علی و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

 

صحت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کےخلاف عالمی دن کے موقع آگاہی واک کی قیادت ڈاکٹر سید عبدالسمیع کر رہے ہیں ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button