حکومت مستعفی ہو کر فوری الیکشن کرائے۔اعجاز حسین جنجوعہ،ملک عدنان ڈوگر،غزل غازی،ملک عامر اعوان،چوہدری مظہر مقبول
حکومت مستعفی ہو کر فوری الیکشن کرائے،
بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،عوام پر ظلم عظیم ہے۔
اعجاز حسین جنجوعہ،ملک عدنان ڈوگر،غزل غازی، ملک عامر اعوان، چوہدری مظہر مقبول
ملتان( سوسائٹی نیوز )
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت سے مستعفی ہونے اور فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماﺅں اعجاز حسین جنجوعہ‘ ملک عدنان ڈوگر‘ ملک عامر اعوان ‘چوہدری مظہر مقبول‘ غزل غازی کا کہنا تھا کہ عوام پر پٹرول کے بعد بجلی بم بھی گرا دیا گیا ہے۔ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں ۔
پٹرول مہنگا ہونے پر لمبے لمبے بھاشن دینے والوں نے 30روپے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل بڑھا دیا حکومت میں موجود یہی لوگ گزشتہ حکومت کے دور میں عمران خان پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔یہی صاحب فرماتے تھے کہ آئی ایم ایف کے دباﺅ میں آکر ایک روپیہ بھی پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائینگے جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
عوام دو وقت کی روٹی ،علاج معالجے سے بھی محروم ہوگئی ہے۔حکمرانوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں ہے۔ ذاتی مفادات کیلئے اقتدار میں آنیوالوں نے چند ہفتوں میں ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔