crossorigin="anonymous"> حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ ملتان کی جانب سے ڈینگی ڈے پر سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام - societynewspk

حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ ملتان کی جانب سے ڈینگی ڈے پر سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان لوکل گورنمنٹ کی جانب سے انسداد ڈینگی ڈے پر آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

واک اور سیمنار میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مسرت بی بی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اشفاق، راؤ پرویز سمیت کثیر تعداد میں یوسی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

 

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور حسین بھٹہ نے کہا کہ پنجاب کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مسرت بی بی نے کہا کہ شہر اور دیہاتوں کی یونین کونسل سطح پر ڈینگی آگاہی مہم بھرپور طور پر چلائی جارہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ڈینگی سے بچنے کیلئے اپنے ماحول کو خشک اور صاف رکھے۔ لوکل گورنمنٹ دفتر سمیت تمام یونین کونسلوں میں صفائی اور ڈینگی آگاہی واک کی گئی ہے۔

 

تقریب کے اختتام پر ملتان لوکل گورنمنٹ کی جانب سے عوام میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button