crossorigin="anonymous"> حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان - societynewspk

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

 

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاع رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

پٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافے کے ساتھ 244 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

 

مٹی کا تیل 4 روپے 62 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button