crossorigin="anonymous"> حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی ٹیرف میں 7 روپے اضافے پر بات چیت م - societynewspk

حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی ٹیرف میں 7 روپے اضافے پر بات چیت م

حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت

 

دوحہ (سوسائٹی نیوز)

باوثوق ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے،آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت ،بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویزدی گئی، سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا، سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباو ہے۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال2022-23 میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گاجومرحلہ وار صارفین پر بڑھایا جائے گا۔

 

حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا جب کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button