crossorigin="anonymous"> حکومت کی شہباز شریف اور حمزہ شریف کی ضمانتیں منسوخ کراکر گرفتاری کی تیاریاں شروع - societynewspk
Trending

حکومت کی شہباز شریف اور حمزہ شریف کی ضمانتیں منسوخ کراکر گرفتاری کی تیاریاں شروع

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے وفاقی حکومت آج ہی لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرے گی

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو گرفتار کرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرا کر دونوں کو گرفتار کرانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے متعلق ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے وفاقی حکومت آج ہی لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت قانون نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون قانونی حیثیت سے متعلق مراسلہ بھی ایف آئی اےکو بھجوائے گی۔یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے دو مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button