crossorigin="anonymous"> حکومت 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کریگی - societynewspk

حکومت 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کریگی

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ تباہ حال میعشت کی بحالی کیلئے کیا گیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button