دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی ڈوب گئی،20ہلاک،
باراتیوں کی کشتی دریائے سندھ میں ڈوب گئی،20ہلاک،25 سے زائد لاپتا،90 افراد کو بچا لیا گیا،
انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری
صادق آباد (سوسائٹی نیوز)
صادق آباد کے نواحی علاقے ماچھکہ میں افسوس ناک سانحہ ہوا ہے۔کھروڑ سے بارات لیکر ماچھکہ آنیوالے باراتیوں کی کشتیاں الٹ گئیں جس سے 100 سے زائد افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کو دریا سے نکالنے کی فوری کاروائی شروع کر دی۔ بعد ازاں مقامی انتظامیہ نے بھی اطلاع ملنے پر فوری امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق امدادی کاروائیوں سے 90 افراد کو بچا لیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے 20 خواتین اور بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور مزید 25 سے زائد ڈوبنے والی خواتین اور بچوں کی تلاش جاری یے۔اس سانحہ سے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں.پنجاب پولیس کے جوان اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف۔کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے 90 افراد کو زندہ بچایا گیا ہے۔