crossorigin="anonymous"> دنیا کا سب بڑا چلغوزے کا جنگل جل کر راکھ - societynewspk

دنیا کا سب بڑا چلغوزے کا جنگل جل کر راکھ

وزیراعظم کوہ سلیمان کی آگ بجھانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ مقامی افراد کی اپیل

دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل جل کر راکھ،

دو ہفتوں سے کوہ سلیمان پر لگی آگ بے قابو، تین افراد ہلاک،متعدد زخمی

وزیراعظم آگ بجھانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔

مقامی افراد کی اپیل

 

ژوب (سوسائٹی نیوز)

کوہ سلیمان ضلع شیرانی پر دو ہفتوں سے لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی حکومت آگ پر قابو پانے پر ناکام ہو گئی۔ مقامی افراد نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے فوری مدد کی جائے.

 

دو ہفتوں سے لگی آگ سے دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل راکھ میں تبدیل ہورہا ہے اور کئی قیمتی درخت جل رہے ہیں جن میں زیتون، دیوددار، پلوس ،صنوبر کے درخت بھی شامل ہیں۔ کئی نایاب جنگلی جانوروں کی نسل خطرے میں ہے جن میں مارخور چیتا،بھیڑیا، جنگلی خرگوش وغیرہ شامل ہیں.

 

کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ عام ابادی تک پہنچ گئی ہے جس سے تین افراد ہلاک اور متعدد افراد جھلسنے کے بعد سول ہسپتال ژوب لائے جا رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ مقامی لوگ دو ہفتوں سے امداد کی اپیلیں کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ پکار کوئی نہیں سن رہے اور ان کی کروڑوں ملکیت کے چلغوزے اور زیتون کے جنگلات خاکستر ہو گئے ہیں.

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button