crossorigin="anonymous"> راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب - societynewspk

راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب

راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی تقرری درخواست منظور کرلی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کی منظوری قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے دی۔

 

قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست کی وصولی کے لیے آج 3 بجے کا وقت مقرر تھا۔ قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

راجہ ریاض احمد کی درخواست پر 16 اپوزیشن ممبران جبکہ غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران کے دستخط موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت حزب اختلاف کے اراکین کے اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر راجہ ریاض احمد کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کیا

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button