crossorigin="anonymous"> راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر منتخب - societynewspk

راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر منتخب

باوقار منصب پر فائز ہونے پر اللہ تعالیٰ کا انتہائی شکر گزار ہوں

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، وہ بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے، پینل آف چیئر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر فرائض سنبھال لیے، انھوں نے کہا میں اپنے قائد اور مرد حر آصف زرداری، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹواور شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں۔انھوں نے کہا شہباز شریف، پارلیمانی زعما اور ایوان کے ایک ایک رکن کا شکر گزار ہوں، کہ مجھے 15 ویں اسمبلی کے 22 ویں اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا۔
انھوں نے کہا یہ ہماری ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے اہل جانا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اور کہا پرویز اشرف ایک منجھے ہوئے پارلمینٹرین ہیں، امید ہے آپ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اُٹھانے کے کرتے ہوئے کہا کہ باوقار منصب پر فائز ہونے پر اللہ تعالیٰ کا انتہائی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس منصب پر بلامقابلہ منتخب کرنے پر کو چیئر مین آصف علی زرداری ، چیئر مین بلاول بھٹو، قائد ایوان میاں محمد شہباز شریف اور دیگر تمام پارلیمانی زعما اور اراکین پارلیمان کا تحہ دل کا شکرگزار ہوں۔وطن عزیز پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کے سال میں بطور اسپیکر میرا انتخاب میرے لیے باعث مسرت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معزز ایوان کی تعظیم و توقیر میں اضافہ میرا مطمع نظر اور اولین ترجیح ہے۔اسپیکر کا منصب تمام تر غیر جانبداری اور بردباری کا متقاضی ہے اور کسٹوڈین آف ہاوس کے لیےممبران کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔جس منصب کے لیے اس معزز ایوان نے میرا بلا مقابلہ انتخاب کیا ہےاس منصب پر سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح کو بلا مقابلہ اپنا پہلا سربراہ منتخب کیا تھا۔ یہ ایوان شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی بطور کسٹوڈین آف ہاوس منتخب کر چکا ہے۔
قائدِ اعظم کا خطاب جہاں پاکستان کا پہلا سرکاری اور قومی آئینی بیانیہ ہے وہیں ریاستی ڈھانچے میں مقننہ کے مرکزی کردار پر بھی مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا کہ یاد رکھئے کہ آپ خود مختار قانون ساز ادارہ ہیں اور
آپ کو ہی تمام اختیارات حاصل ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button