رواں سال حج اخراجات 7لاکھ 50ہزار سے زائد نہ ہوں گے۔ مفتی عبدالشکور

رواں سال حج اخراجات 7لاکھ 50ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ مفتی عبدالشکور

 

پشاور (سوسائٹی نیوز)

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا لیکن کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری کےخوف سے سی ایم ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو فنڈ نہیں دے رہی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button